ایشیائی مارکیٹوں میں تیزی کے باوجود پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 1000 پوائنٹس گر گیا

کراچی(رم نیوز) کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز شدید مندی کے ساتھ ہوا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 1000 سے زائد پوائنٹس کی بڑی گراوٹ کے بعد 1 لاکھ 69 ہزار 932 کی سطح پر آ گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 421 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا تھا۔ دوسری جانب، پاکستانی مارکیٹ کے برعکس بیشتر ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، جہاں جاپان کے نکی انڈیکس میں 3 فیصد اور تائیوان میں 2 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا ہے، جبکہ ہانگ کانگ کے مارکیٹ انڈیکس میں 2 فیصد کی مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔