اسلام آباد(رم نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آئندہ مالی سال سے سیلز ٹیکس چوری اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایک جامع اور جدید ترین مانیٹرنگ سسٹم مرحلہ وار نافذ کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ نئے نظام کے تحت غیر رجسٹرڈ کمرشل گاڑیوں کو موٹرویز اور جی ٹی روڈ پر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام کمرشل گاڑیوں پر کارگو ٹریکنگ ٹیگز نصب کیے جائیں گے اور انہیں ایف بی آر کے مرکزی ڈیٹا سسٹم سے منسلک کیا جائے گا۔ فیکٹریاں بھی صرف رجسٹرڈ ٹرکوں میں سامان لوڈ کرنے کی پابند ہوں گی۔حکام کے مطابق اس اقدام سے اسمگلنگ کی روک تھام ہوگی اور سیلز ٹیکس چوری میں تقریباً 200 ارب روپے تک کمی آئے گی، جس سے کسٹمز ریونیو میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔
ایف بی آر کا ٹیکس چوری اور سمگلنگ روکنے کے لیے جدید کارگو ٹریکنگ نظام لانے کا فیصلہ