اسلام آباد(رم نیوز) ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اب تمام دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔ ریسٹورینٹس کو رات 11 بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے (ٹیک اوے اور ڈلیوری مستثنیٰ ہوں گے)، جبکہ شادی ہالز کے بند ہونے کا وقت رات 10 بجے برقرار رہے گا۔فارمیسی، ہسپتال، پیٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام کی ضروری خدمات اوقات کار کی اس پابندی سے مکمل طور پر مستثنیٰ ہوں گی۔
اسلام آباد میں دکانوں اور مارکیٹوں کے اوقات کار میں توسیع، رات 9 بجے تک کھولنے کی اجازت