لاہور(رم نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انقلابی 'کسان کارڈ پروگرام' کے تحت صوبہ بھر میں 8 لاکھ 32 ہزار سے زائد کاشتکاروں کو کارڈز جاری کر دیے گئے ہیں، جبکہ زرعی قرضوں کی واپسی میں 86 فیصد کی تاریخی ریکوری دیکھی گئی ہے۔
گندم کے گزشتہ سیزن کے دوران کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے 100 ارب روپے مالیت کے زرعی مداخل خریدے، جبکہ خریف کی فصل کے لیے مختص 90 ارب روپے کی مالی سہولت میں سے اب تک 30 ارب روپے کے مداخل حاصل کیے جا چکے ہیں۔
مجموعی طور پر 5 لاکھ 38 ہزار کاشتکاروں کے ذمے واجب الادا 67 ارب روپے میں سے اب تک 57 ارب روپے کی اقساط بروقت واپس کی جا چکی ہیں، جو کہ 86 فیصد بنتی ہے۔مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کسان کارڈ کے ذریعے پنجاب کا کاشتکار اب کسی آڑھتی کا مقروض نہیں ہوگا بلکہ سر اٹھا کر جئے گا، اور کسانوں کو مالی طور پر خودمختار دیکھنا ان کا خواب ہے۔