اسلام آباد(رم نیوز) حکومت نے ملک گیر توانائی بچت مہم کے تحت نئے کاروباری اوقات کار کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔تمام دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز اب رات 9 بجے، شادی ہالز رات 10 بجے جبکہ ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور سبزی کی دکانیں رات 11 بجے بند کرنا لازمی ہوگا۔ میڈیکل سٹورز، آئی ٹی کمپنیاں، تندور، جمز اور پیٹرول پمپس اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔کابینہ ڈویژن نے تمام صوبائی حکومتوں اور انتظامیہ کو ان اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی ہے۔
ملک گیر توانائی بچت مہم کا آغاز: وزیر اعظم نے کاروباری مراکز رات 9 اور ریسٹورنٹس 11 بجے بند کرنے کا حکم دیدیا