بجٹ تجاویز: جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکسز میں بڑی کمی کا امکان، آئی ایم ایف کی مخالفت

اسلام آباد(رم نیوز) وفاقی حکومت نے رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کو فروغ دینے کے لیے آئندہ بجٹ میں جائیداد کی خرید و فروخت پر عائد ٹیکسز میں نمایاں کمی کرنے کی تجاویز تیار کر لی ہیں۔تجاویز کے مطابق فائلرز کے لیے غیر منقولہ جائیداد کی خریداری پر ٹیکس 1.5 فیصد سے کم کر کے 0.25 فیصد جبکہ جائیداد فروخت کرنے پر ٹیکس 4.5 فیصد سے کم کر کے 1.5 فیصد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس معاملے پر عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، تاہم آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکسوں میں اس کمی کی مخالفت کی جا رہی ہے۔حکومت کا مؤقف ہے کہ ٹیکسز کم کرنے سے پراپرٹی مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں تیز ہوں گی، جس سے سرمایہ کاری بڑھے گی، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور مجموعی ٹیکس وصولی میں بھی اضافہ ہوگا۔