امریکی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان مشروط جنگ بندی پر متفق

واشنگٹن(رم نیوز)امریکہ کی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان لڑائی کے خاتمے کے لیے مشروط جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق، جنگ بندی کے لیے حزب اللہ کی جانب سے مکمل فائر بندی اور جنوبی لِیطانی سیکٹر سے اس کے جنگجوؤں کا انخلا لازمی ہوگا۔

معاہدے کے تحت مخصوص پائلٹ زونز قائم کیے جائیں گے جن کا کنٹرول صرف لبنانی فوج کے پاس ہوگا اور کسی غیر ریاستی مسلح گروہ کو وہاں رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ امریکا لبنانی فوج کی معاونت جاری رکھے گا تاکہ ملکی خودمختاری کو یقینی بنایا جا سکے۔ دونوں ممالک کے درمیان جامع معاہدے کے لیے 22 جون سے سیاسی اور سکیورٹی مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہوگا۔