سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار پوائنٹس سے متجاوز

کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی ہے، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 1,000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 71 ہزار 271 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز مارکیٹ 831 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 70 ہزار 190 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی، تاہم آج کے مثبت آغاز نے گزشتہ روز کا نقصان پورا کر کے مارکیٹ کو دوبارہ بحال کر دیا ہے۔