حکومت اور پیپلز پارٹی میں بریک تھرو، وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(رم نیوز) وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان اہم مشاورتی اجلاس میں مالی سال 27-2026 کا بجٹ بدھ 10 جون کو پیش کرنے کی سفارش پر اتفاق ہو گیا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی پی پی پی قیادت اور وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں معاشی ترجیحات، پی ایس ڈی پی (PSDP) اور سندھ کے ترقیاتی و آبی منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ دونوں جماعتوں نے عوامی فلاح اور معاشی استحکام کو بجٹ کی بنیادی ترجیح قرار دیتے ہوئے مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔