بھارتی سٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری 10 سال کی کم ترین سطح پر آگئی

نئی دہلی(رم نیوز) مودی حکومت کی کمزور معاشی پالیسیوں کے باعث بھارتی سٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری 7.3 ٹریلین روپے کے ساتھ 2016 کے بعد کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔عالمی جریدے بلومبرگ کے مطابق، گزشتہ تین سال میں پہلی بار تائیوان اور جنوبی کوریا غیر ملکی سرمایہ کاری کے حجم میں بھارت سے آگے نکل گئے ہیں، جبکہ متعدد بھارتی کمپنیوں میں عالمی فنڈز کا حصہ 20 فیصد سے کم ہو کر 15 فیصد رہ گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسیوں اور بین الاقوامی کشیدگی کے باعث عالمی سرمایہ کار بھارتی مارکیٹ سے مسلسل کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں۔