جڑواں شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بادل برسنے کا امکان

اسلام آباد/لاہور(رم نیوز)راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے، جبکہ انتظامیہ نے نالہ لئی اور نشیبی علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، لاہور میں بھی آج اور کل وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ مری، گلیات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا