تہران(رم نیوز)ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ موجودہ تنازع کے باوجود ایران کی عسکری پوزیشن اب جنگ کے آغاز سے پہلے کی نسبت کہیں زیادہ مضبوط ہو چکی ہے اور ملک طویل عرصے تک دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے کے قابل ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے 'ارنا' کے مطابق، عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران نے کشیدگی کے دوران بھی اپنی ہتھیاروں کی پیداوار کا سلسلہ کامیابی سے جاری رکھا ہے۔
ایران کا عسکری پوزیشن مضبوط ہونے کا دعویٰ، طویل جنگ کی صلاحیت ہے لیکن جنگ نہیں چاہتے: عباس عراقچی