کراچی(رم نیوز)بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) نے حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر 8 جون کو شہر میں مقامی تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ کے ایم سی کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، سٹی کونسل کراچی کی منظور کردہ قرارداد کی روشنی میں 22 ذوالحج 1447 ہجری بمطابق 8 جون کو کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زیرِ انتظام تمام دفاتر بند رہیں گے۔ تاہم، ہنگامی اور ضروری خدمات فراہم کرنے والے شعبہ جات کے ملازمین معمول کے مطابق ڈیوٹی پر ہوں گے تاکہ شہریوں کو کسی پریشانی نہ ہو۔ واضح رہے کہ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کی تین روزہ تقریبات میں شرکت کے لیے ملک بھر سے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کراچی کا رخ کرتی ہے، جس کے پیشِ نظر مزار پر سکیورٹی اور زائرین کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
8 جون کو مقامی چھٹی کا اعلان، کے ایم سی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا