کشمیری اور فلسطینی بچوں پر تشدد انسانیت کے ضمیر پر سوالیہ نشان ہے: مشعال ملک

اسلام آباد(رم نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں معصوم بچوں پر جاری بدترین تشدد عالمی برادری کے ضمیر پر بڑا سوالیہ نشان ہے، اور اس پر عالمی طاقتوں کی خاموشی ظالم کی مدد کے مترادف ہے۔"جارحیت کا شکار معصوم بچوں کے عالمی دن" پر اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین سالوں میں فلسطین میں 21 ہزار سے زائد بچے شہید اور ہزاروں تاحیات معذور ہو چکے ہیں۔ اسی طرح مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے باعث ایک لاکھ سے زائد بچے یتیم ہوئے اور پیلٹ گنز سے معصوم بچوں کی بینائی اور مستقبل چھین لیا گیا۔ مشعال ملک نے افسوس کا اظہار کیا کہ عالمی طاقتوں نے اسرائیل اور بھارت کی اس بدمعاشی پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔