سونے کی قیمت میں اضافہ، چاندی سستی ہو گئی

کراچی(رم نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر مہنگا ہو کر 4,468 ڈالرز فی اونس کا ہونے سے مقامی سطح پر بھی قیمتیں بڑھ گئیں۔ ملک میں فی تولہ سونا 1,523 روپے اضافے سے 4 لاکھ 69 ہزار 285 روپے اور 10 گرام 4 لاکھ 2 ہزار 335 روپے کا ہو گیا۔ دوسری جانب، فی تولہ چاندی 97 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 797 روپے کی سطح پر آ گئی۔