اسلام آباد(رم نیوز) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے 11 جون کو سپریم جوڈیشل کونسل، جوڈیشل کمیشن اور قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس طلب کر لیے ہیں۔سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں تمام ہائیکورٹس کے ججز کے خلاف دائر شکایات کا ازسرِ نو جائزہ لیا جائے گا۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ہائیکورٹس میں نئے ججز کی تقرری اور موجودہ ججز کی کارکردگی جانچنے کے لیے نئے رولز کی حتمی منظوری کا امکان ہے، جس کے بعد امیدواروں کے انٹرویو ہوں گے۔ عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی شرکت کے ساتھ ہونے والے اس اجلاس میں سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی اور پرانے مقدمات فوری نمٹانے کی حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اعلیٰ عدلیہ کے 3 اہم ترین اجلاس 11 جون کو طلب کر لیے