اسلام آباد(رم نیوز) عالمی یوم ماحولیات پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے مشترکہ پیغامات میں خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت، صحت اور خوراک کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہیں۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ عالمی سطح پر انتہائی کم کاربن اخراج کے باوجود پاکستان ماحولیاتی خطرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ رہنماؤں نے گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے، سیلاب اور ہیٹ ویوز کو تلخ حقیقت قرار دیتے ہوئے پانی کے مؤثر استعمال، شجرکاری اور قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں کو تیز کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے عوام اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں اور ماحول دوست طرزِ زندگی اپنایا جائے۔
موسمیاتی تبدیلی معیشت اور صحت کے لیے بڑا خطرہ، سرسبز پاکستان کے لیے ہنگامی اقدامات ناگزیر: صدر و وزیراعظم