دوشنبے: محسن نقوی اور ایرانی ہم منصب کی ملاقات، سرحدی سکیورٹی مضبوط کرنے پر اتفاق

دوشنبے(رم نیوز) تاجکستان میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور ان کے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاک ایران سرحد پر سکیورٹی، بارڈر مینجمنٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام پر گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے داخلی سلامتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین روابط مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ قریبی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، جبکہ ایرانی وزیر داخلہ نے بھی دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔