لاہور(رم نیوز)پنجاب کے آئندہ بجٹ میں بورڈ آف ریونیو کے لیے 52 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس میں 27 نئی ترقیاتی سکیموں کے لیے 17 ارب روپے سے زائد کا فنڈ شامل ہے۔ 7 اضلاع کا ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے کے لیے 9 کروڑ اور پنجاب بھر میں ڈی سی و کمشنر دفاتر کی بحالی کے لیے 50 کروڑ روپے سے زائد مختص ہوں گے۔ مری اور کوٹ ادو میں ڈی سی کمپلیکس بنیں گے۔ لاہور میں 12 کروڑ سے انٹیگریٹڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم بنے گا، جبکہ چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لیے 53 کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔ دریائے چناب اور سندھ کے کٹاؤ کو روکنے کے لیے 5، 5 کروڑ روپے جبکہ حافظ آباد ڈی سی آفس کو سولر پر منتقل کرنے کے لیے 6 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔تمام ضلعی کمپلیکسز میں خواتین اور معذور افراد کے لیے واش رومز تعمیر کیے جائیں گے۔
پنجاب بجٹ: بورڈ آف ریونیو کے لیے 52 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز