گلگت(رم نیوز) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے مہم کا آج آخری روز ہے، جس کے بعد اتوار کو پولنگ ہوگی۔ مہم کے آخری دن پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت میں جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ مسلم لیگ (ن) بڑی ریلی نکالے گی۔ خطے کے 24 حلقوں میں مجموعی طور پر 396 امیدوار (بشمول 266 آزاد اور 7 خواتین) میدان میں ہیں، جن کے لیے 1,368 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ خطے میں کل ووٹرز کی تعداد 9 لاکھ 58 ہزار سے زائد ہے۔ گلگت بلتستان پولیس کے مطابق امن و امان کی صورتحال قابو میں ہے اور شہریوں کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی پاسداری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
گلگت بلتستان انتخابات: انتخابی مہم کا آج آخری روز، پولنگ اتوار کو ہوگی