مظفرآباد(رم نیوز)الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت 27 جولائی کو پولنگ ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ عدلیہ کی نگرانی میں شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق امن و امان کے لیے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا امکان ہے۔ اس بار 5 لاکھ نئے ووٹرز کے اضافے کے ساتھ مجموعی طور پر 34 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔
آزاد کشمیر میں عام انتخابات کا اعلان، پولنگ 27 جولائی کو ہوگی