پنجگور: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 'فتنہ الہندوستان' کے 6 خارجی ہلاک

راولپنڈی(رم نیوز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بیرونی سرپرستی یافتہ 6 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق، ہلاک خوارج کا تعلق 'فتنہ الہندوستان' سے تھا اور وہ متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور آئی ای ڈیز برآمد کی گئی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وژن 'عزمِ استحکام' کے تحت سکیورٹی فورسز کا آپریشن پوری رفتار سے جاری رہے گا۔