اسلام آباد(رم نیوز) وزیراعظم نے ملک میں تجارتی عدالتوں (کمرشل کورٹس) کے قیام کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک اعلیٰ سطحی 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں قائم اس کمیٹی میں اٹارنی جنرل منصور عثمان، وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی اور وفاقی سیکریٹری قانون شامل ہیں۔ یہ کمیٹی تجارتی عدالتوں کے قیام کے لیے قانون سازی کا مسودہ تیار کرے گی اور 45 روز کے اندر اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرنے کی پابند ہوگی۔
ملک میں کمرشل کورٹس کا قیام، کمیٹی تشکیل