کراچی(رم نیوز)عالمی مارکیٹ کے اثرات کے باعث مقامی صرافہ بازار میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل مارکیٹ صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، 24 قیراط فی تولہ سونا 1,469 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 67 ہزار 816 روپے جبکہ 10 گرام سونا 1,323 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 1 ہزار 12 روپے کا ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ، فی تولہ چاندی بھی 67 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 730 روپے پر آ گئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 14 ڈالر کی گراوٹ کے ساتھ 4 ہزار 453 ڈالر کی سطح پر بند ہوا، جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتیں نیچے آئیں۔
عالمی مارکیٹ میں مندی: مقامی سطح پر بھی سونا اور چاندی سستے ہو گئے