جارحیت مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، ایران جنگ نہیں چاہتا: عباس عراقچی

تہران(رم نیوز)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ ایران خطے میں جنگ کا خواہاں نہیں ہے، تاہم کسی بھی قسم کی جارحیت مسلط کیے جانے پر اپنے دفاع میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔ایرانی خبر رساں ادارے 'تسنیم' کے مطابق، وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تہران کے قطعی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی خودمختاری کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں اپنی سالمیت کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے اور جارحانہ اقدامات کا سختی سے جواب دیا جائے گا۔