ایف اے ٹی ایف اہداف پر عملدرآمد، ایف آئی اے کا ملک بھر میں خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(رم نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کے ٹاسک پر سختی سے عملدرآمد کے لیے ملک بھر میں خصوصی 'ایف اے ٹی ایف ڈیسک' قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے نے تمام زونل ڈائریکٹرز کو اس حوالے سے باقاعدہ حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔ اس ڈیسک کے ذریعے 6 اہم اہداف کے بارے میں تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی، جنہیں رواں سال کی آخری سہ ماہی میں ایف اے ٹی ایف کی باہمی تشخیص میں پیش کیا جائے گا۔ تمام ونگز کو ان احکامات پر 7 روز کے اندر عملدرآمد مکمل کر کے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، جس کے لیے 7 ٹی او آرز پر مبنی پروفارما بھی جاری کیا گیا ہے۔