لندن (رم نیوز)امریکی سیاست سے بڑی خبر سامنے آئی ہے جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتہائی قابلِ اعتماد ساتھی اور وائٹ ہاؤس کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز نے اپنے عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، 69 سالہ سوزی وائلز وائٹ ہاؤس اور کابینہ کے ارکان کے درمیان جاری شدید انتشار اور صدر ٹرمپ کی جانب سے مبینہ طور پر روا رکھی جانے والی توہین سے تنگ آ کر اس نتیجے پر پہنچی ہیں۔ سوزی وائلز کا شمار ڈونلڈ ٹرمپ کے وفادار ترین مشیروں میں ہوتا ہے جو سال 2015ء میں ان کی پہلی انتخابی مہم کے آغاز سے ہی ان کے ساتھ وابستہ ہیں۔ امریکی سیاست میں انتہائی بااثر سمجھی جانے والی سوزی وائلز کا وائٹ ہاؤس کے اس کلیدی عہدے کو چھوڑنا ٹرمپ انتظامیہ کے لیے ایک بڑا سیاسی دھچکا ثابت ہو سکتا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز کا استعفیٰ کا فیصلہ، کابینہ میں انتشار وجہ قرار