روس کا امریکہ ایران جنگ بندی کے لیے پاکستان کے ثالثی کردار کی حمایت کا اعلان

ماسکو(رم نیوز)روس نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کے سفارتی و ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کی ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ وہ ان مذاکرات کا تسلسل چاہتے ہیں جن میں پاکستان ثالثی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے کسی بھی معاہدے میں ایران اور اس کے پڑوسی ممالک کے سیکیورٹی مفادات کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے موجودہ تناؤ کی ذمہ داری امریکی پالیسیوں پر عائد کی اور بتایا کہ پاکستان کے علاوہ سعودی عرب اور مصر بھی تنازع کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششوں میں شامل ہیں۔