واشنگٹن(رم نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے اہم غیر نیٹو اتحادی ملک کویت کو 1.98 ارب ڈالر مالیت کے انسدادِ ڈرون نظام اور متعلقہ آلات کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔امریکی حکام کے مطابق، یہ جدید ٹیکنالوجی کویت کی فضائی حدود کو ڈرون حملوں سے محفوظ بنانے اور نگرانی کی صلاحیتوں کو بہتر کرنے میں مدد دے گی۔ محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس دفاعی سودے کا مقصد امریکی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے اہداف کے تحت مشرقِ وسطیٰ میں اتحادی ممالک کی دفاعی صلاحیت اور مشترکہ سلامتی کو مضبوط بنانا ہے۔
امریکہ کی کویت کو 1.98 ارب ڈالر کا جدید انسدادِ ڈرون سسٹم بیچنے کی منظوری