"لبنان پر بمباری اور قبضہ ایران نے نہیں کیا، اصل دشمن کو پہچانیں"، ایرانی وزیرِ خارجہ کا لبنانی صدر کو جواب

تہران(رم نیوز)ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے لبنانی صدر جوزف عون کے الزامات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران لبنان کو سودے بازی کے مہرے کے طور پر استعمال نہیں کر رہا، اگر ایسا کرنا ہوتا تو امریکہ سے معاہدہ کافی پہلے ہو چکا ہوتا۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ لبنانی صدر کے بیانات سے ایسا لگتا ہے جیسے لبنان پر قبضہ، بمباری اور شہریوں کو بے گھر ایران نے کیا ہو۔ انہوں نے صدر عون کو اصل دشمن پر توجہ دینے کا مشورہ دیا۔ واضح رہے کہ لبنانی صدر نے انٹرویو میں الزام لگایا تھا کہ ایران امریکہ کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات میں لبنان کو کارڈ کے طور پر استعمال کر کے اس کے معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔