گلگت(رم نیوز) گلگت بلتستان میں کل ہونے والے عام انتخابات کے لیے ضلع دیامر کے 174 پولنگ سٹیشنز میں سے 119 کو انتہائی حساس، 22 کو حساس اور 33 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔ حلقہ داریل کے تمام 46 اور تانگیر کے تمام 32 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس کی فہرست میں شامل ہیں۔ضلع کے 4 حلقوں میں کل ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 58 ہزار 714 ہے، جن کے لیے 380 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم پر پابندی عائد کر دی ہے، جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پنجاب پولیس کے 5 ہزار جوان گلگت بلتستان پہنچ چکے ہیں۔
جی بی انتخابات،دیامر کے دو حلقوں کے تمام پولنگ سٹیشنز سمیت 119 مقامات انتہائی حساس قرار