لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ؛ پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان، شہری محتاط رہیں

لاہور(رم نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک اور شدید گرم موسم کی لہر شروع ہو گئی ہے، جہاں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رات کے کم سے کم درجہ حرارت میں اضافے کے باعث اب راتوں کو بھی حبس اور گرمی زیادہ محسوس ہو گی۔ اگلے دو دنوں میں پارہ 42 ڈگری تک جا سکتا ہے، جس کے پیشِ نظر شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔