کراچی(رم نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق عیدالاضحیٰ پر 'گو کیش لیس' مہم کے تحت ملک کی 123 مویشی منڈیوں میں 34 ارب روپے مالیت کی 4 لاکھ 80 ہزار ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی گئیں۔مرکزی بینک کے مطابق منڈیوں میں کیو آر کوڈ، اے ٹی ایم اور کیش ڈپازٹ مشینوں سے لیس موبائل گاڑیاں موجود تھیں۔ اس سال ڈیجیٹل لین دین گزشتہ سال کے 4.6 ارب روپے کے مقابلے میں 7 گنا بڑھا، جبکہ مہم کے دوران 12,500 نئے بینک کھاتے بھی کھولے گئے۔
مویشی منڈیوں میں 34 ارب روپے کا ریکارڈ ڈیجیٹل لین دین، گزشتہ سال سے 7 گنا اضافہ