اسلام آباد(رم نیوز) آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں برآمدکنندگان پر عائد 1 فیصد ایڈوانس ٹیکس ختم کیے جانے کا امکان ہے، جس سے ایکسپورٹرز کو 60 ارب روپے کا خطیر ریلیف ملے گا۔ذرائع کے مطابق اس ٹیکس کی وجہ سے ایکسپورٹرز کے ریفنڈ کلیمز پھنسے ہوئے تھے، اور اس شرط کو ختم کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے بھی بات چیت کی گئی ہے۔ ٹیکس ختم ہونے سے ریفنڈ کلیمز کا جھنجھٹ ختم ہو جائے گا، جو کہ ایکسپورٹرز کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا۔
بجٹ میں ایکسپورٹرز پر 1 فیصد ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کی تیاری، 60 ارب روپے کے ریلیف کا امکان