بیروت حملے کا بدلہ، ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، اسرائیل کا بھی تہران اور اصفہان پر جوابی وار

تہران/تل ابیب(رم نیوز) ایران نے بیروت پر حملوں کے جواب میں اسرائیل پر متعدد میزائل داغ دیے، جس کے بعد حیفا اور شمالی اسرائیل میں سائرن بج اٹھے اور ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو مزید حملوں سے رکنے اور مذاکرات کی میز پر آنے کا مشورہ دیا، جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو بھی جوابی کارروائی سے منع کرنے کا اعلان کیا۔ تاہم، امریکی اپیل کے باوجود اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں تہران، اصفہان اور تبریز میں متعدد فوجی اہداف پر زوردار دھماکے ہوئے ہیں۔