خیبرپختونخوا اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی، اب 15 جون کو ہوگا

پشاور(رم نیوز)خیبرپختونخوا اسمبلی کا آج (پیر کو) ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق، یہ اجلاس آج 8 جون کو دوپہر 2 بجے منعقد ہونا تھا، جسے اب ملتوی کر کے 15 جون 2026 کو دوپہر 2 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ تاہم، اجلاس ملتوی کرنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔