ریاض(رم نیوز)اوپیک پلس نے عالمی منڈی میں قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے جولائی سے تیل کی پیداوار کا کوٹہ 1 لاکھ 88 ہزار بیرل یومیہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب اور روس سمیت دیگر رکن ممالک نے یہ فیصلہ قیمتوں کے تاریخی بلندی پر پہنچنے کے بعد کیا۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باعث آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل بند ہے، اس لیے سپلائی بحال ہوئے بغیر کوٹہ بڑھانے کا یہ اقدام زیادہ مؤثر ثابت نہیں ہوگا۔
عالمی منڈی میں تیل کی تاریخی قیمتیں، اوپیک پلس کا پیداوار میں 1 لاکھ 88 ہزار بیرل اضافے کا فیصلہ