پنجاب میں گرمی کی لہر: پی ڈی ایم اے کا 12 جون تک شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

لاہور(رم نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک اور شدید گرمی کا راج برقرار ہے، جس کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے نے 12 جون تک صوبے میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ رات کا درجہ حرارت بھی 30 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔ پنجاب کے علاوہ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان (سبی، تربت، پنجگور) بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو صبح 10 سے شام 4 بجے تک دھوپ سے بچنے اور زیادہ پانی پینے کی ہدایت کی ہے۔