سنگاپور(رم نیوز) ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ساڑھے 4 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔تازہ ترین کاروباری رجحان کے مطابق، بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 97.26 ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی (WTI) کروڈ آئل کی قیمت 94.53 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ معاشی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر خطے کی صورتحال مزید خراب ہوئی تو تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
مشرقِ وسطیٰ بحران: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں ساڑھے 4 فیصد بڑھ گئیں