قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس مؤخر، کل ہونے کا امکان

اسلام آباد(رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت آج سہ پہر ہونے والا قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کا اجلاس مؤخر کر دیا گیا ہے، جو اب کل (منگل کو) ہونے کا امکان ہے۔اس اہم اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی شرکت متوقع ہے، جہاں آئندہ مالی سال 27-2026 کے معاشی اہداف اور قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ یاد رہے کہ نیا سالانہ بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔