پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست کریش، ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار پوائنٹس تک گر گیا

کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئے کاروباری ہفتے کا آغاز شدید مندی کے ساتھ ہوا ہے، جہاں مارکیٹ کھلتے ہی انویسٹرز کی جانب سے شیئرز کی فروخت کا شدید دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کی بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد مارکیٹ 1 لاکھ 68 ہزار 432 کی سطح پر آگئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 478 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ معاشی ماہرین کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کی آمد اور ٹیکسوں میں ممکنہ اضافے کی خبروں کے باعث سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔