کراچی(رم نیوز)محکمہ موسمیات نے 8 سے 12 جون تک کراچی سمیت پورے سندھ کے لیے شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت صوبے کے متعدد اضلاع میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ الرٹ کے مطابق سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد سمیت بالائی اضلاع میں پارہ 48 سے 51 ڈگری، جبکہ حیدرآباد اور میرپورخاص میں 42 سے 45 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں 9 سے 12 جون تک درجہ حرارت 39 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو پانی کا زیادہ استعمال کرنے اور صبح 10 سے شام 4 بجے تک غیر ضروری طور پر دھوپ میں نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔
سندھ میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ: پارہ 51 ڈگری تک جانے کا امکان، کراچی میں بھی گرمی بڑھے گی