فلپائن میں زلزلہ، 7.8 شدت کے جھٹکے، ہلاکتیں، عمارتیں ملبے کا ڈھیر، انڈونیشیا میں ہائی الرٹ

منڈاناؤ(رم نیوز) فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ میں 7.8 شدت کے شدید ترین زلزلے نے تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں اور اب تک 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ زلزلے کی گہرائی صرف 10 کلومیٹر ہونے کی وجہ سے جھٹکے انتہائی ہولناک تھے۔ متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کر کے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ ممکنہ آفٹر شاکس کے پیشِ نظر الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ زلزلے کی شدید نوعیت کے باعث پڑوسی ملک انڈونیشیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کر کے سمندری لہروں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔