ایرانی پاسداران انقلاب کا اسرائیل کے خلاف ’آپریشن نصر‘ کا اعلان

تہران (رم نیوز)ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیل کے میزائل حملوں کے جواب میں ’آپریشن نصر‘ شروع کر دیا ہے، جس کے تحت اسرائیل کے دو اہم سٹریٹجک فضائی اڈوں، نیواتیم اور تل نوف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی لبنان اور فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کا جواب ہے کیونکہ امریکہ اور اسرائیل سیز فائر کے وعدوں پر پورا نہیں اترے۔ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر دوبارہ جارحیت کی گئی تو خطے میں تمام امریکی و اسرائیلی اہداف کو مزید سخت نشانہ بنایا جائے گا۔ حملوں کے بعد تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر پروازیں منسوخ اور کرمان شاہ میں دفاعی نظام ایکٹو کر دیا گیا ہے۔