فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لبنانی آرمی چیف کی ملاقات، عسکری تعاون پر اتفاق

راولپنڈی(رم نیوز)لبنانی آرمی چیف جنرل جوزف عون نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اورچیف آف ڈیفنس فورسز ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات، سکیورٹی امور اور تربیتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ لبنانی آرمی چیف کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔