سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا

ٓکراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 2,000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 71 ہزار 6 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس تیزی کے بعد مارکیٹ نے 1 لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال کر لی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 1 لاکھ 68 ہزار 953 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔