ایران سب کچھ دینے کو تیار، اسرائیلی حملے رکوانے میں کامیاب رہا: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران معاہدے کے لیے سب کچھ دینے پر آمادہ ہے، جبکہ وہ خود ایران پر اسرائیلی حملے رکوانے میں کامیاب رہے ہیں۔ انٹرویو میں ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ مشرقِ وسطیٰ کے 5 ممالک کی درخواست پر انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو پر دباؤ ڈالا اور واضح کیا کہ نئی جنگ کی صورت میں اسرائیل خود کو اکیلا پائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایران نے بھی اسرائیل کی جانب سے کارروائیاں بند ہونے کی صورت میں حملے روکنے کا پیغام دیا ہے۔ امریکی صدر نے پیش گوئی کی کہ دونوں ممالک کے مابین زیرِ مذاکرات معاہدے کے بعد امریکا اگلے دو ہفتوں میں "مکمل فتح" کا اعلان کر سکتا ہے، جس سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں ڈرامائی طور پر گر جائیں گی۔