غزہ گزرگاہوں کی بحالی: اسرائیل کا کرم ابو سالم اور رفح کراسنگ کھولنے کا فیصلہ

غزہ(رم نیوز) اسرائیل نے مارچ سے بند دو اہم ترین گزرگاہیں، کرم ابو سالم اور رفح کراسنگ دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق، کرم ابو سالم کراسنگ کو غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل کے لیے استعمال کیا جائے گا، جبکہ رفح کراسنگ کو محدود سطح پر لوگوں کی آمدورفت کے لیے کھولا جائے گا۔ ان گزرگاہوں کے کھلنے سے غزہ میں جاری انسانی بحران میں کمی کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔