اسلام آباد(رم نیوز) وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ملاقات کی، جس میں بندرگاہوں اور سپورٹس سیکٹر کے اشتراک سے ساحلی علاقوں کی ترقی پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اپنے 'بلیو اکانومی وژن' میں کھیلوں کو شامل کر رہی ہے، جس کے تحت گوادر سمیت دیگر ساحلی شہروں میں سپورٹس اکیڈمیز اور کرکٹ ٹریننگ سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے ذریعے نوجوانوں میں سمندری تحفظ اور ماحولیاتی شعور کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا جا سکتا ہے۔ شاہد آفریدی نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ساحلی پٹی پر سپورٹس ٹورازم کے شاندار امکانات موجود ہیں۔ وزیر بحری امور نے یقین دلایا کہ نجی شعبے کے تعاون سے نوجوانوں کے لیے تربیتی پروگرامز کا جامع روڈ میپ جلد تیار کر لیا جائے گا۔
ساحلی شہروں میں کرکٹ اور سپورٹس ٹورازم کا فروغ، وزیر بحری امور اور شاہد آفریدی میں اتفاق