ملک بھر میں شدید گرمی کا راج، سبی میں پارہ 49 ڈگری؛ کراچی کے لیے ہیٹ ویو الرٹ جاری

کراچی(رم نیوز) ملک کے بیشتر حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی کی لہر بدستور جاری ہے۔ گزشتہ روز سبی 49 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین علاقہ رہا، جبکہ دادو اور جیکب آباد میں پارہ 48 ڈگری تک جا پہنچا۔ اس کے علاوہ لاہور میں 43 اور اسلام آباد میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ یہ ہیٹ ویو کم از کم 12 جون تک برقرار رہے گی۔ خاص طور پر کراچی میں آئندہ چند روز کے دوران گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے، جہاں پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ حکام نے شہریوں کو شدید دھوپ میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔